Sunday , October 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی کے اطراف 12 مارچ سے امتناعی احکام

اسمبلی کے اطراف 12 مارچ سے امتناعی احکام

حیدرآباد۔/7مارچ، ( سیاست نیوز) سٹی پولیس نے تلنگانہ ریاستی اسمبلی اور کونسل عمارتوں کے 4 کلو میٹر احاطہ کے اندر امتناعی احکام نافذ کئے ہیں۔ اس علاقہ میں عوام کا جمع ہونا ، جلسہ عام یا جلوسوں پر پابندی ہوگی۔12 مارچ سے 18مارچ تک ریاستی اسمبلی کا بجٹ سیشن شروع ہورہا ہے۔ اس موقع پر پولیس کے وسیع تر انتظامات کئے جارہے ہیں۔ اسمبلی کے اطراف یہ امتناعی احکام 12 مارچ صبح 6 بجے سے نافذ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT