Friday , April 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسمتھ،وارنر اور بین کرافٹ کا سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ

اسمتھ،وارنر اور بین کرافٹ کا سزا کے خلاف اپیل کا فیصلہ

سڈنی۔3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )بال ٹیمپرنگ کے مرکزی کرداروں اسٹیون اسمتھ ،ڈیوڈ وارنر اور بین کرافٹ نے اپنی سزائوں کے خلاف درخواست دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اپیل کی آخری تاریخ جاری کردی ہے۔11 اپریل تک کھلاڑی اپیل کرسکتے ہیں جسکے بعد کرکٹرز بورڈ سے ضروری تفصیلات بھی حاصل کرسکتے ہیں جن پر لیول تھری کے چارجز کے تحت سزائوں کا اطلاق کیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹائون ٹسٹ میں بال ٹیمپرنگ میں پکڑے گئے تینوں کرکٹرز کو ابتدائی طور پر معطل کیا گیا اور پھر ہنگامی تحقیقات کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے کپتان اور نائب کپتان پر فی کس ایک سال کی پابندی عائد کردی،جسکے بعد یہ کھلاڑی اپنے ملک میں پہنچ کر روتے ہوئے اپنی غلطیاں مان کر معافی کی درخواستیں کرتے رہے۔ گزشتہ روز اس مقدمہ میں اس وقت ڈرامائی موڑ آگیا جب تینوں کھلاڑیوں نے سزا کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تینوں کرکٹرز نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد بورڈ سے ضروری گفتگو کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ آسٹریلیا کرکٹ پلیئرز اسوسی ایشن پہلے ہی فیصلے کے خلاف بیان دے چکی ہے،اس طرح مستقبل قریب میں کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز اسوسی ایشن میں شدید رسہ کشی ہونے کا امکان ہے،کیونکہ کرکٹ آسٹریلیا بال ٹیمپرنگ کے کرداروں کو کڑی سزا دیکر ٹیم کا ماحول ہمیشہ کے لئے صاف کرنے کامتمنی ہے۔

TOPPOPULARRECENT