Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسمتھ اور وارنر 4 روزہ ٹسٹ کے مخالف

اسمتھ اور وارنر 4 روزہ ٹسٹ کے مخالف

سڈنی۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ اور اسٹاراوپنر ڈیوڈ وارنر آئی سی سی کے چار روزہ ٹسٹ میچ کے فیصلے پر متفق نہیں ہیں۔آکلینڈ میں رواں ماہ ہوئے بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے اجلاس میں نو قومی ٹسٹ چیمپئن شپ کا فیصلہ کیا گیا اس کا مقصد پانچ روزہ کرکٹ کو بچانا ہے جو ٹی ٹوئنٹی کی مقبولیت کے بعد کم ہو گیا ہے۔اجلاس میں جہاں اور اصلاحات پر بات ہوئی وہیں ٹسٹ میچ کو پانچ کے بجائے چار روزہ کرنے پر بھی اتفاق پایا گیا اور اس کو آزمائشی طور پر دسمبر میں ہونے والے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹسٹ میچ سے کیا جائے گا۔جبکہ اسمتھ اور وارنر اس چار روزہ ٹسٹ میچ کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر چار روزہ ٹسٹ میچ میں ہر دن بھی گھنٹے اور اوورز میں اضافہ کر دیا جائے تب بھی روایتی ٹسٹ کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر پانچ روزہ ٹسٹ کے حق میں ہوں دوسری جانب وارنر نے بھی اسی قسم کے خیالات کا اظہار سخت لہجے میں کیا انہوں نے کہا کہ مجھے چار روزہ ٹسٹ میچ میںکوئی دلچسپی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹسٹ کرکٹ میں بہت ساری تبدیلیاں متوقع ہیں۔کچھ مقابلے تین دن میں بھی ختم ہوجاتے ہیں لیکن کھبی ایسا بھی ہوا ہے کہ ایک دن موسم کی خرابی پورا کھیل برباد کر دیتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT