Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسمتھ اور کوہلی بدستورٹسٹ کے بہترین بیٹسمین

اسمتھ اور کوہلی بدستورٹسٹ کے بہترین بیٹسمین

دبئی ۔14 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹسٹ درجہ بندی میں بیٹسمینوں میں بدستور سرفہرست ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں سنچری بنانے والے روس ٹیلر 3 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے جبکہ ڈین ایلگر تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے ۔ اظہر علی کا 8واں نمبر برقرار ہے۔ آئی سی سی نے نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی جس کے تحت بیٹسمینوں کے ابتدائی نو مقامات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اسمتھ پہلے ، ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی دوسرے ،جیو روٹ تیسرے ، پجارا چوتھے ، ولیمسن پانچویں، وارنر چھٹے ، آملا ساتویں اور اظہر علی آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیلر 3 درجے ترقی پا کر دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ۔ جیت راول 4 درجے ترقی پا کر 30 ویں نمبر پر آ گئے، بولروں میں اینڈرسن سرفہرست ہیں، ربادا دوسرے ، جڈیجہ تیسرے ، اشون چوتھے ، ہیراتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں، سری لنکا کے دلروان پریرا ترقی پا کر ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہو گئے جبکہ انگلینڈ کے کرس ووکس اس فہرست سے باہر ہو گئے۔

TOPPOPULARRECENT