Friday , October 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسمتھ راجستھان کی کپتانی سے بھی برطرف،رہانے نئے قائد

اسمتھ راجستھان کی کپتانی سے بھی برطرف،رہانے نئے قائد

نئی دہلی۔26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ پر بال ٹیمپرنگ کا مسئلہ اس قدر بھاری پڑ گیا ہے کہ اب ان کی آئی پی ایل کپتانی بھی چھین گئی ہے ۔راجستھان رائلس نے اسمتھ کو کپتانی سے برطرف کرتے ہوئے اجنکیا رہانے کو آئی پی ایل 18کے لئے اپنا نیا کپتان مقررکیا ہے ۔راجستھان نے دو سال کی معطلی کے بعد آئی پی ایل میں واپسی کی اور اس نے 2015 کی اپنی ٹیم سے صرف اسمتھ کو رٹین کیا تھا لیکن جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں اسمتھ کی بال ٹیمپرنگ معاملے میں ملوث ہونے کے بعد راجستھان کے پاس اسمتھ کو کپتانی سے ہٹانے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا تھا۔راجستھان کی ٹیم کے کرکٹ سربراہ جبن بھروچا نے بیان میں کہا کہ کیپ ٹاؤن کے واقعہ نے کرکٹ کی دنیا کو بری طرح ہلا دیا ہے ۔ہم مسلسل بی سی سی آئی کے رابطے میں ہیں اور ان سے مشورہ لے رہے ہیں۔ہم ا سمتھ کے رابطے میں بھی ہیں۔بھروچا کے مطابق اسمتھ کا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں یہ راجستھان رائلس کے مفاد میں ہوگا کہ وہ کپتان کے عہدے سے ہٹ جائیں تاکہ ٹیم بغیر کسی تنازعہ اور پریشانی کے آئی پی ایل میں اپنا آغاز کر سکے ۔اسمتھ نے کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے بعد قبول کیا تھا کہ وہ بال ٹیمپرنگ کے ماسٹر مائنڈ تھے ۔میدان میں نوجوان کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ نے بال ٹیمپرنگ کو انجام دیا تھا۔اسمتھ اور بینکرافٹ دونوں نے ہی اس بات کا اعتراف کیا ہے ۔ان کے اعتراف کے بعد کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے تیسرے ٹسٹ میں اسمتھ کو کپتانی اور ڈیوڈ وارنر کو نائب کپتاني سے ہٹا دیا ہے ۔آئی سی سی نے کارروائی کرتے ہوئے اسمتھ پر ایک ٹسٹ کی پابندی لگانے کے علاوہ صد فیصد میچ فیس جرمانہ اور چار ڈی میرٹ پوائنٹس لگائے ہیں جبکہ بینکرافٹ پر 75 فیصد میچ فیس کا جرمانہ اور تین ڈی میرٹ پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔اسمتھ کا معاملہمنظر عام پر آنے کے بعد راجستھان ٹیم مینجمنٹ میں مسلسل غور و خوص چل رہا تھا۔ٹیم نے اپنے بیان میں صاف کہا کہ وہ اس طرح کی کسی حرکت کو برداشت نہیں کرے گی اور اب اسمتھ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا۔نئے کپتان رہانے کیلئے بھروچا نے کہا کہ اجنکیا طویل وقت سے رائلس خاندان کا اٹوٹ حصہ بنے ہوئے ہیں۔وہ ٹیم کی ثقافت اور اقدار کو سب سے بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں۔ یقین ہیکہ وہ ٹیم کیلیے شاندار کپتان ثابت ہوں گے ۔راجستھان آئی پی ایل اس سیزن میں اپنی مہم کا آغاز9 اپریل کو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف کرے گی۔راجستھان کی ٹیم اپنا پہلا گھریلو میچ دہلی ڈئیر ڈیولس کے خلاف کھیلے گی۔

TOPPOPULARRECENT