Tuesday , April 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسمتھ قیادت سے برطرف،ایک ٹسٹ کی پابندی

اسمتھ قیادت سے برطرف،ایک ٹسٹ کی پابندی

کیپ ٹاؤن ۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنرکو برطرف کردیا گیا ہے اوراسمتھ پر ایک ٹسٹ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جیمز سدرلینڈنے کہاہے کہ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ میں ٹسٹ میچ کے دوران آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی بال ٹیمپرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ٹسٹ کے دوران آسٹریلیائی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے اس سنگین جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس حرکت میں ٹیم کی پوری قیادت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پوری قیادت نے سوچ سمجھ کر یہ کام کیا کیونکہ ہمارا خیال تھا کہ اس سے ہمیں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔اعتراف جرم کے باوجود اسٹیون اسمتھ نے مستعفی ہونے سے انکار کردیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی گئیں جس کے بعد کپتان اور نائب کپتان دونوں مستعفی ہوگئے۔ اب ٹیم کی قیادت ٹم پین کریں گے۔یہ واقعہ ہفتہ کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں ہونے والے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن پیش آیا۔ ٹی وی کیمروں نے آسٹریلیائی کھلاڑی کو کسی پیلی چیز سے گیند کی ساخت بگاڑتے ہوئے پکڑا تھا، انھوں نے امپائرز سے چھپانے کے لیے وہ چیز اپنی پتلون میں ڈال لی۔واضح رہے کہ اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تیسرے ٹسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا اعتراف کرلیا۔اسٹیون اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ اوپنر کیمرون بینکرافٹ کی اس حرکت میں ٹیم کی پوری قیادت ملوث ہے۔ اسمتھ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ میچ بہت ہی اہم ہے، اس میں گیند سوئنگ نہیں کررہی تھی تو اس کو خراب کرنا چاہا، یہ سب کچھ اسپرٹ آف کرکٹ کیلیے اچھا نہیں تھا اور انتہائی بڑی غلطی ہے۔اسمتھ نے مزید کہا کہ اگر ہم پکڑے نہ جاتے تب بھی مجھے افسوس ہوتا تاہم اس واقعہ کے باوجود میرا کپتانی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میں اس وقت قیادت کیلیے بہترین شخص ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پوری قیادت نے سوچ سمجھ کر یہ حرکت کی تھی کیونکہ ہمارا خیال تھا کہ اس سے ہمیں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT