Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسمتھ کا 100 واں ونڈے،ہندوستان سبقت حاصل کرنے کا خواہاں

اسمتھ کا 100 واں ونڈے،ہندوستان سبقت حاصل کرنے کا خواہاں

 

کولکاتا۔20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم ایک مرتبہ پھر بارش کے امکانات کے درمیان یہاں ایڈن گارڈن میدان پر مہمان آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف اپنے دوسرے ونڈے میں بھی جیت کا سلسلہ قائم رکھنے کے ارادے سے اترے گی۔کوہلی کی کپتانی میں ٹیم نے ڈک ورتھ لوئس ضابطے سے پہلا میچ 26 رن سے جیتا تھا۔ اس میچ میں بھی بارش کے سبب اووروں کی تعداد کم کرنی پڑی تھی۔ کولکاتا میں اب بھی پچھلے کئی دنوں سے جاری بارش سے میچ پر مشکل کے بادل چھا گئے ہیں۔ایڈن گارڈنس کی وکٹ کو بھیگنے سے بچانے کے لئے گراؤنڈ اسٹاف میدان کو مسلسل کاور کئے ہوئے ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں تک اسی طرح بارش جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ انحالات میں ہندوستانی ٹیم کی کوشش اپنی جیت کا سلسلہ برقرار رکھنے کی ہوگی جبکہ اسٹیون اسمتھ کی کپتانی میں آسٹریلیائی ٹیم واپسی کے لئے بے چین ہے ۔میزبان ٹیم سیریز میں 1-0 سے آگے ہے اور دوسرے میچ میں بھی ہندوستانی کھلاڑی اپنی سابق کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے اپنی آل راؤنڈر کاردگی سے سبھی کو متاثر کیا اور83 رنز کی اننگز کے ساتھ دو وکٹ بھی لئے ہیں۔ ساتھ ہی دھونی نے اپنی بہتر کارکردگی سے اپنے نقادوں کے منہہ بند کردیئے ہیں۔آسٹریلیائی ٹیم کو اس مقابلہ میں کامیابی سیریز میں برقراری کیلئے اہمیت کی حامل ہے تو دوسری جانب لیگ اسپنر کی حیثیت سے اپنے کرئیر کا آغازکرنے والے مہمان کپتان اسٹیو اسمتھ اب اپنا 100 واں ونڈے کھیلیں گے اور انکے ساتھی کھلاڑی اس مقابلے میں کامیابی کے ساتھ اپنے کپتان کے اس سنگ میل ونڈے کو یادگاربنانے کے لئے کوشاں ہوگے۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ انکے کرئیر کا یادگار لمحہ ورلڈ کپ 2015 کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف سنچری اسکور کرتے ہوئے کامیابی میں اہم رول ادا کرنا ہے اوروہ پرعزم ہیں کہ ایڈن گارڈنس میں بھی وہ یادگار مظاہر کرپائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT