Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسمتھ کی جارحانہ بیٹنگ ، ممبئی ہنوز کامیابی سے دور

اسمتھ کی جارحانہ بیٹنگ ، ممبئی ہنوز کامیابی سے دور

احمدآباد ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل ۔ 8 میں روہت شرما زیرقیادت ممبئی انڈینس کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے ، جیسا کہ انھیں راجستھان رائلز نے کل شب یہاں بہ آسانی سات وکٹوں سے ہرادیاجس میں میزبان کپتان اسٹیون اسمتھ کی زبردست بیٹنگ کا بڑا دخل ہے ۔ اگرچہ روہت نے ٹاس جیتا لیکن خود وہ صفر پر آؤٹ ہوگئے اور اُن کی ٹیم مڈل آرڈر کے کور

احمدآباد ۔ 15 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل ۔ 8 میں روہت شرما زیرقیادت ممبئی انڈینس کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے ، جیسا کہ انھیں راجستھان رائلز نے کل شب یہاں بہ آسانی سات وکٹوں سے ہرادیاجس میں میزبان کپتان اسٹیون اسمتھ کی زبردست بیٹنگ کا بڑا دخل ہے ۔ اگرچہ روہت نے ٹاس جیتا لیکن خود وہ صفر پر آؤٹ ہوگئے اور اُن کی ٹیم مڈل آرڈر کے کوری اینڈرسن (50) اور کیرن پولارڈ (70) کی کارگذاری کے بل بوتے پر 164/5 کا اسکور کھڑا کرپائی ۔ تاہم ممبئی کے بولرس اس کا دفاع نہیں کرپائے اور مین آف دی میچ اسمتھ نے 53 گیندوں میں ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 79 ناٹ آؤٹ کے ذریعہ 19.1 اوورس میں راجستھان کو مزید دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل ٹاپرس بنادیا۔ اوپنر اجنکیا راہانے کاحصہ 46 رنز رہا۔

TOPPOPULARRECENT