Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسمتھ کی سنچری ، پہلا ٹسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

اسمتھ کی سنچری ، پہلا ٹسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل

برسبین۔25 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) میزبان کپتان اسٹیون اسمتھ (ناٹ آؤٹ 141) کی کپتانی اننگز اور فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ (دو وکٹ) سے آسٹریلیائی ٹیم نے پہلے ایشز کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو مہمان انگلینڈ کو دباؤ میں پہنچادیا ہے ۔آسٹریلیائی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 130.3 اوورس میں 328 رنز کا اسکور بنانے کے بعد انگلینڈ کو دوسری اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک 16 اوور میں33 رنز کے معمولی اسکور پر دو جھٹکے بھی دے دیئے ۔مہمان ٹیم کے پاس اب آٹھ وکٹ باقی رہتے معمولی 7 رنز کی برتری حاصل ہے ۔انگلش بیٹسمین مارک اسٹونمین 19 رنز اور کپتان جو روٹ پانچ رنز بنا کر کریز پر ہیں۔انگلینڈ کی دوسری اننگز میں آغاز کافی خراب رہا اور تجربہ کار بیٹسمین اور اوپنر ایلسٹر کک نے پھر سے مایوس کیا اور 13 گیند بعد ہی ہیزل ووڈ نے انہیں میچل اسٹارک کے ہاتھوں کیچ کروا دیا۔کک نے سات رنز بنائے جبکہ پہلی اننگز میں وہ دو رن پر آؤٹ ہوئے تھے ۔انگلینڈ اس جھٹکے سے نکل پاتی کی چھ رنز کے اضافہ پر ہی ونس بھی دو رنز بنا کر ہیزل ووڈ کا ہی شکار بنے اور انہیں کپتان اسمتھ نے کیچ پکڑ کر پویلین کی راہ دکھائی۔میچ ختم ہونے تک دوبارہ اسٹونمین اور روٹ 16 رن جوڑ کر کریز پر ہیں۔اس سے پہلے صبح آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز چار وکٹ پر 165 رن سے آگے کیا۔ کل کے ناٹ آؤٹ اسمتھ (64) اور شان مارش (44) نے پانچویں وکٹ کے لئے 99 رن کی سب سے بڑی شراکت کی۔اسمتھ نے 326 گیندوں کا سامنا کیا اور 14 چوکے لگا کر ناٹ آؤٹ 141 رنز بنائے جو ان کی21 ویں ٹسٹ سنچری ہے جبکہ مارش نے آٹھویں نصف سنچری بنائی۔دن کا پانچواں وکٹ مارش کے طور پر گرا جو کل کے اسکور میں سات رنز ہی جوڑ پائے ۔انہوں نے 141 گیندوں میں آٹھ چوکوں سے51 رنز بنا کر اپنی آٹھویں نصف سنچری بنائی۔ لیکن اسٹیورٹ براڈ نے انہیں آؤٹ کر دیا۔ٹم پین بھی 13 رن پر سستے میں جیمز اینڈرسن کا شکار بنے ، اسٹارک بھی چھ رن پر آؤٹ ہو ئے اور آسٹریلیا ایک وقت209 رنز پر سات وکٹ گنوا بیٹھا۔

TOPPOPULARRECENT