Tuesday , August 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسمتھ کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ

اسمتھ کی کامیابی کے پیچھے عورت کا ہاتھ

پرتھ ۔18 ڈسمبر (سیا ست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ کی کامیابی کے پیچھے بھی عورت کا ہاتھ نکلا۔اسمتھ کے منیجر وارین کریگ نے کہا ہیکہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اورکپتان اسٹیون اسمتھ کے معاملہ میں یہ بات درست ثابت ہوتی ہے۔ اسمتھ نے پرتھ ٹسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کا موقف انتہائی مستحکم کیا۔ یہ ان کی 22 ویں ٹسٹ سنچری تھی، وہ اس کے لئے لازمی طور پر اپنی منگیتر ڈینی ولس کے شکرگزار ہوں گے جوکہ انھیں بیٹنگ پریکٹس کروانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ڈینی قانون کی تعلیم حاصل کررہی ہیں، دونوں کی رواں برس کے شروع میں منگنی ہوئی ۔جب بھی اسمتھ پریکٹس کیلئے جاتے ہیں ان کی بولنگ مشین ڈینی ہی چلاتی ہیں۔ ڈینی نے کہا کہ اسمتھ بیٹنگ پریکٹس کیلیے مشین سیٹ کرتے ہیں اور میں اس میں گیند لوڈ کرتی رہتی ہوں۔اسمتھ کے منیجر وارین کریگ کے بموجب ڈینی بھی اس کام سے کافی خوش ہوتی ہیں وہ اسمتھ کیلیے بہت ہی اچھی ساتھی ثابت ہوئی ہیں، وہ ان کی میدانوں میںکامیابیوں میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں، وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ کب اسمتھ کے ذہن کو کرکٹ سے ہٹانا ہے تاکہ وہ دباؤ کا شکار نہ ہوں، دونوں کی بہترین جوڑی ہے۔ڈینی ولس کے بموجب اسمتھ کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ وہ اپنے کام کی جانب مکمل توجہ دیتے ہے، ٹسٹ میچ کے دوران شام کو بھی وہ اگلے دن کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT