Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اسمگلرس کو پکڑنے کے دوران فارسٹ عہدیداران زخمی

اسمگلرس کو پکڑنے کے دوران فارسٹ عہدیداران زخمی

سرپور ٹاؤن۔/7جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن فاریسٹ رینج آفس کے حدود میں موجود جنگلاتی علاقہ چیلا پلی، راون پلی اور مٹ پلی کے جنگلاتی علاقوں میں غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کرنے کی اطلاع ملنے پر سرپور ٹاؤن انچارج فاریسٹ رینج آفیسر وینوگوپال نے فاریسٹ عہدیداروں کے ہمراہ جنگلاتی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر جنگل

سرپور ٹاؤن۔/7جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن فاریسٹ رینج آفس کے حدود میں موجود جنگلاتی علاقہ چیلا پلی، راون پلی اور مٹ پلی کے جنگلاتی علاقوں میں غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ کرنے کی اطلاع ملنے پر سرپور ٹاؤن انچارج فاریسٹ رینج آفیسر وینوگوپال نے فاریسٹ عہدیداروں کے ہمراہ جنگلاتی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر جنگل سے لکڑی کی اسمگلنگ کرنے والوں کا فاریسٹ عہدیداروں اور لکڑی اسمگلنگ کرنے والوں کا آمنا سامنا ہوا اور فاریسٹ عہدیداروں اور انچارج فاریسٹ رینج آفیسر وینو گوپال اور عارضیجیپڈرائیورمحمد حبیب احمد اور متعلقہ فارسٹ عہدیداروں نے غیر قانونی لکڑی کی اسمگلنگ اور منتقلی کرنے والوں کا تعاقب کرتے ہوئے اسمگلرس کی طرف دوڑنے لگے لیکن غیر قانونی لکڑی کی منتقلی کرنے والے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور فاریسٹ عہدیدار اسمگلرس کو پکڑنے کے دوران گرپڑے اور زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر عارضی ڈیوٹی انجام دینے والے ڈرائیور محمد حبیب احمدکو سرکاری دواخانہ سرپور ٹاؤن میں شریک کیا گیا۔ دواخانہ میں ڈاکٹروں کی جانب سے علاج کرنے کے بعد محمد حبیب احمدکے دونوں ہاتھ ٹوٹ جانے کا انکشاف کیا۔ اس سلسلہ میں انچارج ایف آر او وینو گوپال کی شکایت پر سب انسپکٹر پولیس جی راکیش نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT