Tuesday , December 11 2018

اسورہ رسولؐ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین

سدی پیٹ 17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جشن میلاد النبی شہر سدی پیٹ میں بڑے جوش و خروش اور اعلی پیمانہ پر منایا گیا۔ شہر کے مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ 14 جنوری منگل پاسبان ملت سدی پیٹ کے زیر نگرانی مسجد فردوس سے جلوس بعد نماز ظہر نکالا گیا۔ جلوس میں شہر کے بڑے بوڑھے نوجوان اور دینی مدارس کے طلباء نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ جلو

سدی پیٹ 17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جشن میلاد النبی شہر سدی پیٹ میں بڑے جوش و خروش اور اعلی پیمانہ پر منایا گیا۔ شہر کے مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ 14 جنوری منگل پاسبان ملت سدی پیٹ کے زیر نگرانی مسجد فردوس سے جلوس بعد نماز ظہر نکالا گیا۔ جلوس میں شہر کے بڑے بوڑھے نوجوان اور دینی مدارس کے طلباء نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ جلوس کی قیادت صدر پاسبان ملت شیخ عارف، نائب صدور لیاقت، محمد عبدالمسیح اور جنرل سکریٹری رفیع الدین ایڈوکیٹ نے کی۔ جشن میلاد النبی کا جلوس مسجد فردوس، کریم نگر روڈ سے قدیم بس اسٹانڈ سے ہوتے ہوئے درگاہ حضرت جان اللہ قادری پہنچا، مزار مبارک پر چادر گل پیش کی گئی۔ میلاد کمیٹی نوجوانان اہلسنت و جماعت مرشد گڈا میلاد چوک پر جشن جلسہ میلاد النبیؐ کا انعقاد عمل میںآیا۔

جلسہ کی کارروائی کنوینر میلاد کمیٹی مفتی آصف بیگ نے چلائی۔ جلسہ کا آعاز حافظہ و قاری امام رابعہ بصری غلام دستگیر کا کلام پاک سے ہوا و ڈاکٹر سید حسین نوری بانی دارالعلوم اتوار مصطفی کے زیر نگرانی مہمان خصوصی مفتی محمد مجیب اشرف ناگپوری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں(اہلسنت) رحمت العالمین جناب مصطفیؐ کی اُمتی ہیں اور اللہ تعالی نے کائنات کو بنانے سے پہلے ہمارے آقا کا نور پیدا کیا آپ کے نور سے سارے عالم کو وجود میں لایا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے پ کو رحمت العالمین اور سراپا رحمت بنا کر سارے جہانوں کیلئے بھیجا۔ آپ کی میلاد منانا اللہ اور رسول سے عشق کا ثبوت دیتا۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص اس کا انکار کرتا ہے وہ اپنے اوپر ظلم کرتا ہے خود رسول اللہ نے ارشاد فرمایا سب سے پہلے اللہ تعالی نے تیرے نبیؐ کے نور کو پیدا فرمایا اور حدیث ہے کہ اللہ دینے والا ہے اور میں اس کی رحمت کے خزانوں کو باٹنے والا ہوں۔ مولانا عبدالصمد (یو پی) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبیؐ کی عظمت پر مرمٹنے والا ہی ایمان والا ہوتا ہے۔ مولانا نے تلقین کی نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر اللہ اور اس کے رسول کی رضا حاصل کریں اور بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں۔ بعدازاں پاسبان ملت کی جانب سے جلوس کے اختتام پر محکمہ پولیس کے عہدیداروں کی گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ محکمہ پولیس کامعقول بندوبست دیکھا گیا۔ پاسبان ملت نے مسلمانان سدی پیٹ اور ان کی جانب سے سی آئی I ٹاون ناگابھوشنم سی آئی سیدلو IIٹاون اور I ٹاون II ٹاون سب انسپکٹرس اور جمعیت کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT