Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اسوسی ایٹ بینکس میں 2986 پروبیشنری آفیسرس کی جائیدادیں

اسوسی ایٹ بینکس میں 2986 پروبیشنری آفیسرس کی جائیدادیں

18 ستمبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، ایس بی آئی کا اعلان

18 ستمبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، ایس بی آئی کا اعلان
حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) اسوسی ایٹ بینکس میں مخلوعہ 2986 پروبیشنری آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کررہا ہے جس کا امتحان شیڈول کے مطابق ماہ نومبر میں منعقد ہوگا ۔ ایسے امیدواروں کو جو کہ مذکورہ عہدہ کے لیے اہل ہیں اپنی درخواستیں 18 ستمبر 2014 تک داخل کردینی چاہئے ۔ اس کے لیے امیدوار کو چاہئے کہ سب سے پہلے بینک ویب سائٹ statebankofindia.com یا sbi.co.in پر آن لائن رجسٹریشن کروائیں جس کے بعد آف لائن موڈ کے تحت امیدوار کو چاہئے کہ وہ مطلوبہ فیس اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے برانچ کاونٹر پر ادا کر کے کیاش ووچر یا پھر چالان حاصل کریں ۔ جس کے ساتھ ہی درخواست کی خانہ پری مکمل ہوجائے گی ۔ جب کہ آن لائن موڈ کے تحت فیس ادائیگی بذریعہ ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ یا پھر انٹرنیٹ بنکنگ سے ادا کی جاسکتی ہے ۔ آن لائن ادخال فارم کے امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنا ای میل ضرور درج کریں تاکہ کال لیٹر یا پھر انٹرویو کے مکتوب کی وصولی میں آسانی ہو ۔ آن لائن ادخال فارم سے قبل امیدوار کی فوٹو کو اسکیان کر کے اینگژر ایک چسپاں کریں اور اس پر امیدوار کی دستخط بھی درج کرنی چاہئے ۔ فوٹو کے عدم اپ لوڈ اور دستخط پر آن لائن فارم کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT