Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹارک دورہ ہندوستان سے باہر ‘آسٹریلیا کو بڑا دھکہ

اسٹارک دورہ ہندوستان سے باہر ‘آسٹریلیا کو بڑا دھکہ

نئی دہلی ۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کا م ) ہندوستان کے دورے پر موجود آسٹریلیائی ٹیم کو بڑا دھکہ لگا ہے اوربولنگ شعبہ کے اصل ستون فاسٹ بولر مچل اسٹارک سیدھے پیر میں اسٹریس فریکچر کے سبب ٹسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔اسٹارک کو بنگلور میں دوسرے ٹسٹ  میں پیر میں درد کی شکایت ہوئی تھی اور درد میں کمی نہ ہونے پر انہیں آج  اسکین کیلئے بھیجا گیا جہاں ان کے پیر میں اسٹریس فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔آسٹریلیائی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ ڈیوڈ بیکلی نے کہا کہ دوسرے ٹسٹ میں اسٹارک کو پیر میں درد کی شکایت ہوئی تھی، ہمیں امید تھی کہ وقت گزرنے کے ساتھ درد میں کمی واقع ہو گی لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔ ہم نے درد کی شکایت پر آج اسکین کروانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد ان کے پیر میں اسٹریس فریکچر کا انکشاف ہوا اور وہ ہندوستان کے خلاف اب سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔اسٹارک کو صحتیابی کیلئے وطن واپس بھیجا جا رہا ہے اور تاحال یہ بات واضح نہیں کہ وہ اب کب تک ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔فاسٹ بولر کی جگہ تیسرے ٹسٹ میچ میں جیکسن برڈ کو کھلائے جانے کا امکان ہے لیکن تاحال ان کے متبادل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ رانچی میں شروع ہونے والے تیسرے ٹسٹ سے قبل یہ آسٹریلیا کو دوسرا بڑا دھکہ لگا ہے جہاں اس سے قبل مچل مارش بھی زخم کے سبب سیریز سے باہر ہو کر وطن واپس لوٹ چکے ہیں اور ان کی جگہ مارکوس استوئنس کو طلب کر لیا گیا تھا۔یاد رہے رانچی میں دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے ٹسٹ کے آغاز سے قبل ہی آسٹریلیا کو آل راؤنڈر مچل مارش کی خدمات سے بھی محروم ہونا پڑا کیونکہ وہ بھی زخمی ہوکر وطن لوٹ چکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT