Friday , May 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسٹارک کو 21 ویں صدی کی بہترین بولنگ کا اعزاز؟

اسٹارک کو 21 ویں صدی کی بہترین بولنگ کا اعزاز؟

پرتھ ۔18 ڈسمبر (سیا ست ڈاٹ کام )آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ایشز ٹسٹ میں آسٹریلیا ئی فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے ایک انتہائی شاندار بولنگ سے انگلش بیٹسمین کو بولڈ کیا اور اب اس گیند کو 21 ویں صدی کی سب سے شاندار گیند قراردیا جارہا ہے۔قبل ازیں پرتھ ٹسٹ میں ڈیوڈ ملان نے 140 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو تباہی سے بچایا اور اس کے جواب میں آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے ڈبل سنچری اسکور کی جبکہ مچل مارش نے بھی 181 رنز کی اننگز کھیلی لیکن حیران کن طور پر ان تمام اننگز کے باوجود آسٹریلیا اور انگلش میڈیا میں مچل اسٹارک کی دھوم مچی ہوئی ہے۔مچل اسٹارک نے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں 55 رنز کی اننگز کھیل کر آسٹریلیا کیلئے خطرہ بننے والے جیمز ونس کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو چوتھی کامیابی دلائی اور ان کی اس شاندار گیند کو ’صدی کی بہترین گیند‘ قرار دیا جا رہا ہے۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے راؤنڈ دی وکٹ آ کر گیند پھینکی جو بیچ وکٹ میں پڑنے کے بعد لیگ اسپن کی طرح جیمز ونس کی آف اسٹمپ اڑا لے گئی۔اس گیند کے سوشل میڈیا پر اسٹارک کی واہ واہ کی جانے لگی اور کرکٹ شائقین کے علاوہ چند نامور کرکٹرز نے اس گیند کو ’’صدی کی بہترین گیند‘‘ قرار دے دیا۔انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اپنی ٹوئٹ میں اسے صدی کی بہترین گیند قرار دیا۔سوئنگ کے بادشاہ اور پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی اس گیند کی داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور انہوں نے کہا کہ اسٹارک کی اس گیند انہیں اپنے بولنگ کے دنوں کی یاد دلا دی۔20ویں صدی کی بہترین گیند کرنے کا اعزاز رکھنے والے سابق عظیم لیگ اسپنر شین وارن نے بھی سوال کیا کہ کیا اسے صدی کی بہترین گیند قرار دیا جا سکتا ہے؟

TOPPOPULARRECENT