Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اسٹار انڈیا گروپ کی علاقائی زبانوں پر خصوصی توجہ

اسٹار انڈیا گروپ کی علاقائی زبانوں پر خصوصی توجہ

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلگو ٹیلی ویژن چیانلس میں سب سے زیادہ مشاہدین کا ریکارڈ رکھنے والے ’ ما ٹی وی ‘ چیانل کے 4 چینلس کو اسٹار انڈیا گروپ نے خریدنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آج ان چیانلس کے تمام حقوق حاصل کرلیے ہیں ۔ رکن راجیہ سبھا چرنجیوی و صنعتکار نماگڈا پرساد کی ملکیت والے 4 چیانلس ’ ما ٹی وی ‘ ، ’ ما موویز ‘ ، ’ ما میوزک

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : تلگو ٹیلی ویژن چیانلس میں سب سے زیادہ مشاہدین کا ریکارڈ رکھنے والے ’ ما ٹی وی ‘ چیانل کے 4 چینلس کو اسٹار انڈیا گروپ نے خریدنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آج ان چیانلس کے تمام حقوق حاصل کرلیے ہیں ۔ رکن راجیہ سبھا چرنجیوی و صنعتکار نماگڈا پرساد کی ملکیت والے 4 چیانلس ’ ما ٹی وی ‘ ، ’ ما موویز ‘ ، ’ ما میوزک ‘ اور ’ ما گولڈ ‘ اب اسٹار انڈیا کی ملکیت ہوں گے ۔ اسٹار انڈیا سی ای او مسٹر ادئے شنکر کے بموجب اسٹار انڈیا گروپ میں اب تک کوئی تلگو چیانل حصہ نہیں تھا اور اس فیصلہ کے بعد اب اسٹار انڈیا مکمل طور پر ان تمام چیانلوں کی نشریات و دیگر حقوق حاصل کرچکا ہے ۔ مسٹر ادئے ساگر نے اس معاملت میں رقمی لین دین کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ دو خانگی کمپنیوں کے درمیان طئے پایا ہے ۔ اسی لیے یہ ضروری نہیں کہ اس پر تبصرہ کیا جائے ۔ ذرائع کے بموجب ملک میں ٹامل کے بعد تیزی سے فروغ حاصل کرنے والے علاقائی زبان کے چیانلوں میں تلگو چیانلس شامل ہیں اور ان کے بہتر مستقبل کے پیش نظر قومی ٹی وی چیانلس چلانے والے ادارے تلگو چیانلس کی خریدی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور وہ علاقائی زبان میں چیانلس کے ذریعہ کاروبار میں وسعت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں ۔ مسٹر نماگڈا کے بموجب ما ٹی وی میں فی الحال 27 فیصد عوامی سرمایہ کاری ہے اور اس چیانل کا آغاز 120 ملازمین کے ساتھ ہوا تھا لیکن اب اس گروپ میں 500 ملازمین ہیں جو کہ چیانل کی مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں ۔ نماگڈا پرساد نے سابق میں ادویات سازی کی کمپنی کو فروغ دیتے ہوئے سال 2007 میں مائیلن نامی کمپنی کو 736 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کیا تھا ۔ اسٹار انڈیا سی ای او مسٹر ادئے شنکر کے بموجب ما ٹی وی کے موجودہ چیانلس پر بہتر سے بہتر مواد پیش کرنے کے ساتھ تفریح کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور تلگو زبان کے ناظرین کو راغب کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT