Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / اسٹار ہوٹل کے کمرہ سے زیورات کا سرقہ

اسٹار ہوٹل کے کمرہ سے زیورات کا سرقہ

حیدرآباد۔ 8 مارچ (سیاست نیوز) شہر کی اسٹار ہوٹل پارک حیات بنجارہ ہلز میں ایک تاجر کے 15 لاکھ مالیتی طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا گیا۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز کے سرینواس نے بتایا کہ وینکٹ نامی تاجر کمرہ نمبر 305 میں مقیم تھا اور وہ 15 لاکھ مالیتی طلائی زیورات کمرہ میں رکھ کر باہر گیا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے نقلی چابیوں کی مدد سے دروازہ کھول کر کمرہ میں موجود لاکھوں روپئے مالیتی طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر کلوز ٹیم کو طلب کرلیا اور ہوٹل کے احاطہ میں موجود تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT