Wednesday , October 17 2018
Home / ہندوستان / اسٹاف سلیکشن کمیشن کا ٹسٹ پرچہ کے افشاء کی تحقیقات کا حکم

اسٹاف سلیکشن کمیشن کا ٹسٹ پرچہ کے افشاء کی تحقیقات کا حکم

نئی دہلی ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے ایک پرچہ کی مبینہ افشاء کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ یہ امتحان گذشتہ ماہ منعقد ہوا تھا۔ وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ ہم نے احتجاجی امیدواروں کے مطالبات قبول کرتے ہوئے سی بی آئی انکوائری کے احکام جاری کئے ہیں۔ اسٹوڈنٹس کا احتجاج اب موقوف ہوجانا چاہئے۔ اس حکم نامہ کا پس منظر یوں ہے کہ ایک روز قبل ایس ایس سی نے کمبائنڈ گریجویٹ لیول (Tier-II) امتحان 2017ء منعقدہ 17 تا 22 فروری کے پرچہ سوالات کی مبینہ افشاء کی سی بی آئی کے ذریعہ انکوائری کرانے کی سفارش کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT