Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / اسٹاف سلیکشن کمیشن کے رکروٹمنٹ امتحان کیلئے اقلیتی طلبہ کو مفت کوچنگ

اسٹاف سلیکشن کمیشن کے رکروٹمنٹ امتحان کیلئے اقلیتی طلبہ کو مفت کوچنگ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسٹاف سلیکشن کمیشن کی جانب سے مختلف پوسٹس کے لیے رکروٹمنٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت کے ادارہ تلنگانہ مینارٹیز اسٹڈی سرکل نے مذکورہ رکروٹمنٹس کے لیے شرکت کرنے والے اقلیتی طلبہ کو مفت کوچنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے لیے کوئی بھی گریجویٹ اہل ہے ۔ اس کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروانے کے لیے طلبہ ویب سائٹ telangana.gov.in دیکھیں ۔ آن لائن درخواست کی وصولی کے لیے آخری تاریخ 9 جون 2017 ہے ۔ کلاسیس کا آغاز مینارٹیز اسٹڈی سرکل ، تھرڈ فلور ، جامعہ نظامیہ کامپلکس روبرو ایس بی ایچ ، گن فاونڈری ، حیدرآباد پر 15 جون سے ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9059547211 اور 040-23236113 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT