اسٹالن کی سونیا گاندھی سے ملاقات،سالگرہ پر مبارکباد

NEW DELHI, DEC 9 (UNI):- Congress President Rahul Gandhi, Dravida Munnetra Kazhagam (DMK) president M K Stalin and other senior leaders of DMK and UPA Chairperson Sonia Gandhi, in New Delhi on Sunday. UNI PHOTO-9U

2019 ء لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سے مقابلہ کیلئے آج اپوزیشن کا اجلاس
نئی دہلی ۔ /9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن نے نئی دہلی میں اپوزیشن جماعتوں کے کلیدی اجلاس سے ایک دن قبل اتوار کو یو پی اے کی صدرنشین سونیا گاندھی اور کانگریس کے صدر راہول گاندھی سے ملاقات کی ۔ بعد ازاں راہول گاندھی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’ شری اسٹالن اور ڈی ایم کے کے دیگر سینئر ارکان نے دہلی میں سونیا جی سے ملاقات کی اور ان (سونیا گاندھی) کی سالگرہ پر مبارکباد دی ۔ ہماری ملاقات خوشگوار اور پرتپاک رہی اور ہم نے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ راہول گاندھی نے مزید لکھا کہ ’ میں اس بات چیت کو جاری رکھنے اور ہر حال میں ثابت قدم اور آزمودہ ہمارے اتحاد کے استحکام کا متمنی ہوں ‘ ۔ 2019 ء کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے خلاف قومی سطح پر عظیم اتحاد کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیلئے نئی دہلی میں کل اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے ۔ جس میں سونیا گاندھی ، راہول گاندھی ، ممتا بنرجی ، اسٹالن ، چندرا بابو نائیڈو اور دیگر شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT