Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / اسٹاک مارکٹ میں زوال ، تیل کی قیمت 27 ڈالر سے کم

اسٹاک مارکٹ میں زوال ، تیل کی قیمت 27 ڈالر سے کم

لندن ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)عالمی سطح پر حصص بازار آج بڑے پیمانہ پر زوال پذیر ہوا جبکہ نیویارک میں تیل کی قیمتیں 12 سال کی نچلی سطح تک گھٹ کر 27 امریکی ڈالر سے نیچے ہوگئی، جس کے نتیجہ میں لندن اور پیرس سے لیکر روس اور شنگھائی تک اقتصادی منڈیوں پر دباؤ مزید بڑھ گیا۔ بیرونی زر مبادلہ کی منڈیاں بھی متزلزل ہوگئیں، جس میں کرنسی ’روبل‘ کی ڈالر کے مقابل تاریخی گراوٹ درج ہوئی۔ ایشیا کی بڑی حصص منڈیوں کے اشاریے زائد از 3 فیصد گھٹ گئے اور یہی حال یوروپ کی منڈیوں میں دیکھا گیا، جس کی وجہ سے چینی معیشت میں اچھال کی امیدیں ختم ہوگئی۔ تیل کی فی بیارل قیمت 26.85 ڈالر ریکارڈ ہوئی جو ستمبر 2003ء کے بعد سے اقل ترین قدر ہے۔

TOPPOPULARRECENT