اسٹراسبرگ مارکیٹ میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

STRASBOURG, Dec. 12, 2018 (Xinhua) -- Policemen check a car in the center of Strasbourg, France on Dec. 12, 2018. French police are looking for a gunman after he killed at least four people and wounded 13 others Tuesday evening near a Christmas market in Strasbourg on the German border. Xinhua/uni photo-10f

اسٹراسبرگ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسٹراسبرگ کے مشہور کرسمس مارکیٹ میں ایک اکیلے بندوق بردار نے کم و بیش چار افراد کو ہلاک کردیا تھا جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے لیکن اس واقعہ کے فوری بعد سینکڑوں کی تعداد میں سکیورٹی فورسیس کو جائے واردات پر تعینات کیا گیا ہے اور سرحدوں پر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنر نے بتایا کہ حملہ آور کو گرفتار کرنے ہیلی کاپٹرس کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بندوق بردار نے مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے شہر کے ایک مصروف ترین علاقہ میں فائرنگ شروع کردی جہاں افراتفری مچ گئی اور لوگ اپنے آپ کو بچانے کے لئے ادھر اُدھر دوڑنے لگے جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ مسٹر کاسنر نے بتایا کہ حملہ آور نے تین افراد کو ہلاک کردیا۔ یاد رہے کہ فرانس میں 2015ء سے متعدد دہشت گردانہ حملوں کے بعد انتہائی چوکسی برتی جاری ہے لیکن اس کے باوجود بھی کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہوتا رہتا ہے جس پر حالیہ دنوں میں صدر ایمانیول میکرون نے بھی کابینی اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT