Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / اسٹریٹ لائیٹس ، ایل ای ڈی لائیٹس سے تبدیلی کی جلد ہی تکمیل

اسٹریٹ لائیٹس ، ایل ای ڈی لائیٹس سے تبدیلی کی جلد ہی تکمیل

حیدرآباد ۔ /16 مارچ (این ایس ایس) جی ایچ ایم سی کی جانب سے امکان ہے کہ جلد ہی مکمل طور پر اسٹریٹ لائیٹس کو ایل ای ڈی لائٹس سے تبدیل کیا جائے گا ۔ پورے جی ایچ ایم سی حدود میں تقریباً 4.03 لاکھ اسٹریٹ لائیٹس ہیں ۔ اور جی ایچ ایم سی نے موجودہ اسٹریٹ لائیٹس کو ایل ای ڈی لائیٹس سے بدلنے کا کام شروع کیا ہے ۔ تاحال تقریباً 4 لاکھ اسٹریٹ لائیٹس کو ایل ای ڈی لائیٹس سے تبدیل کیا گیا ہے ۔ اس پراجکٹ کو سال 2017 ء کے ماہ جولائی میں شروع کیا گیا تھا ۔ اس پراجکٹ کی تخمینہ لاگت 217.12 کروڑ روپئے ہے ۔ جی ایچ ایم سی نے پارکس ، اسپورٹس کامپلیکسیس قبرستانوں میں اسٹریٹ لائیٹس کو ایل ای ڈی لائیٹس سے بدلنے کا کام شروع کیا ہے اور تقریباً تمام کام توقع ہے کہ جلد مکمل ہوں گے ۔ ایل ای ڈی لائیٹس لگاتے ہوئے جی ایچ ایم سی کی جانب سے تقریباً 162.15 ملین یونٹس برقی کی بچت کی جارہی ہے اور اس طرح برقی بلز کی ادائیگی میں تقریباً 115.13 کروڑ روپئے کی بچت ہورہی ہے ۔ جس سے رات کے وقت شہر میں روشنی اچھی ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT