Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسٹمپس مائیکروفون بند کرنے انگلش کوچ کا مطالبہ

اسٹمپس مائیکروفون بند کرنے انگلش کوچ کا مطالبہ

ایڈیلیڈ۔5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے کوچ ٹریوس بیلس نے اسٹمپس مائیکروفون کو ہی بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔بیلس نے کہاکہ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان فقرے بازی کا معیار پر میں خوش نہیں لیکن ان دنوں کرکٹ ایسے ہی کھیلی جارہی ہے، میں چاہتا ہوں کہ اسٹمپس میں لگے مائیکرو فون بند کردیئے جائیں کیونکہ میدان میں ہونے والی بات چیت ہر کسی کیلیے سننا ضروری نہیں ہے۔ دونوں جانب کے کھلاڑی سمجھدار لیکن ان کے درمیان انتہائی مسابقتی کرکٹ کھیلی جارہی ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات جذبات شدت اختیار کرجاتے ہیں، انھوں نے اس بات سے انکار کیا کہ وہ خاص طور پر لفظی جنگ سے آسٹریلیائی کپتان اسمتھ کے قدم اکھاڑنے کا منصوبہ لیے میدان میں اترے تھے۔واضح رہے کہ ایک مرتبہ میچ میں جیمز اینڈرسن اور آسٹریلیائی کپتان اسٹیون اسمتھ میں تلخ کلامی اس قدر بڑھ گئی کہ امپائر علیم ڈار کو مداخلت کرنا پڑی۔

TOPPOPULARRECENT