Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / اسٹنگ تحقیقات : ہریش راوت سے سی بی آئی پوچھ تاچھ

اسٹنگ تحقیقات : ہریش راوت سے سی بی آئی پوچھ تاچھ

نئی دہلی ۔ 7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج چیف منسٹر اُتراکھنڈ ہریش راوت سے اسٹنگ آپریشن تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی ۔ اس خفیہ کارروائی میں ہریش راوت کو بعض منحرف کانگریس ارکان اسمبلی پر اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ تحقیقاتی ایجنسی نے آج ہریش راوت کو پیش ہونے کی ہدایت دی تھی ۔ سمجھا جاتا ہے کہ انھوں نے بعض سوالات کا تحقیقاتی ٹیم کو اطمینان بخش جواب نہیں دیا ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ تاہم ہریش راوت نے اس دعوی کو مسترد کردیا اور کہا کہ انھوں نے تحقیقاتی ایجنسی سے مکمل تعاون کیا ہے ۔ سی بی آئی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 29 اپریل کو درج کی تھی ۔ اس اسٹنگ آپریشن میں ہریش راوت باغی کانگریس ارکان اسمبلی کو رشوت کی پیشکش کررہے ہیں اور اُتراکھنڈ اسمبلی میں عددی طاقت کے مظاہرے کے دوران اُن سے تائید طلب کررہے ہیں ۔ راوت نے ان الزامات کی تردید کی اور ویڈیو کو جعلی قرار دیا ۔ تاہم انھوں نے بعد ازاں یہ اعتراف کیا کہ کیمرے میں اُنھیں دکھایا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT