Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسٹورٹ براڈ کی انگلش ٹیم کے مصروف شیڈول پر تنقید

اسٹورٹ براڈ کی انگلش ٹیم کے مصروف شیڈول پر تنقید

ناٹنگھم 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے اپنی ٹیم کے مصروف شیڈول پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس شیڈول میں کھلاڑیوں کو آرام کا وقت نہیں ملے گا۔ اسٹورٹ براڈ کے بموجب ان کی ٹیم کو آئندہ 42 دنوں میں ہندوستان کے خلاف 5 ٹسٹ مقابلوں کے بشمول 25 دن مسلسل کرکٹ کھیلنا ہے جس میں آرام کے لئے بالکل وقت نہیں۔ براڈ کا کہنا ہے کہ یہ شیڈول احمقانہ ہے ہمیں اس دوران کام کے دباؤ کو برداشت کرنا پڑے گا۔

اوجھا اور رائیڈو کی سنچریاں، مقابلہ ڈرا
برسبین 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نمن اوجھا اور امبتی رائیڈو نے سنچریاں اسکور کرتے ہوئے نہ صرف میزبان آسٹریلیا اے کے خلاف ایک غیر سرکاری ٹسٹ مقابلہ کے پانچویں دن ہندوستان اے کے لئے 285/5 کا اسکور بنایا بلکہ اپنی ٹیم کو شکست سے محفوظ بھی رکھا۔ پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کرنے والے اوجھا نے دوسری اننگز میں ایک اور سنچری اسکور کرتے ہوئے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی جس میں 11 گیارہ اور 5 چھکے شامل ہیں۔ اوجھا نے رائیڈو کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لئے 199 رنز کی ناقابل تسخیر پارٹنرشپ نبھائی کیونکہ دوسری اننگز میں ایک موقع پر مہمان ٹیم کا اسکور 25.2 اوورس 86/5 تھا۔ رائیڈو نے 165 گیندوں میں 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل تسخیر100 رنز اسکور کئے۔ چیڈ سیئرس آسٹریلیا کے لئے کامیاب بولر ثابت ہوئے جنھوں نے 49رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT