Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن کی نئی دہلی میں آل انڈیا کانفرنس

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن کی نئی دہلی میں آل انڈیا کانفرنس

23 فروری کو چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال افتتاح کریں گے ، علماء دانشوروں کا خطاب
حیدرآباد۔19 فبروری (سیاست نیوز) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کے زیر اہتمام 23 تا 25 فبروری نئی دہلی میں آل انڈیا کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں جماعت اسلامی ہند کے ہیڈکوارٹر کیمپس میں یہ کانفرنس منعقد ہوگی جس کے تحت مختلف امور پر 8 سیشن ہوں گے۔ کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی شخصیتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نئی دہلی اروند کیجروال 23 فبروری کو کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ مولانا جلال الدین عمری صدر جماعت اسلامی ہند، جناب عدنان ابو الہیزا سفیر فلسطین برائے ہندوستان، ڈاکٹر محمد سلیم سکریٹری جنرل جماعت اسلامی، جناب نحاس مالا صدر ایس آئی او اور جناب خلیق احمد خاں جنرل سکریٹری افتتاحی سیشن میں موجود رہیں گے۔ ملک کے موجودہ حالات کے پس منظر میں عنوانات کو قطعیت دی گئی ہے۔ 23 فبروری 5 بجے شام نمائش کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ بعد نماز مغرب مولانا رفیق قاسمی سکریٹری جماعت اسلامی ہند کا خطاب ہوگا۔ شام 7 تا 9:30 بجے دوسرا سیشن ہوگا جس میں سید ولی اللہ قادری صدر آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن، فیروز خان صدر این ایس یو آئی، انصار ابوبکر صدر ایف ایم، راہول سون پمپلی قائد بی اے پی ایس اے، عمر خالد قائد بی اے ایس او، پی ایم صالح صدر سالیڈاریٹی یوتھ موومنٹ، متین اشرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین، ندیم خاں (یونائیٹیڈ اگینٹس ہیٹ)، عزیز الرحمن صدر اے اے ایم ایس یو، حبا احمد صدر وائی اے ڈی اے جے این یو، مسیح الزماں انصاری ایس آئی او، ٹی پی اشرف علی صدر این ایس ایف، مہدی حسن قاسمی صدر اے ایم آئی دیوبند اور دیگر طلباء قائدین شرکت کریں گے۔ 24 فبروری بعد نماز فجر مولانا اقبال ملا سکریٹری جماعت اسلامی ہند کا خطاب ہوگا۔ صبح 9 تا 11 بجے تیسرا سیشن منعقد ہوگا جس کا موضوع عدلیہ اور تعلیم رہے گا۔ توصیف احمد نیشنل سکریٹری ایس آئی او، منیش سیسوڈیا ڈپٹی چیف منسٹر دہلی، سہیل کے ڈائرکٹر کویل فائونڈیشن، جگنیش میوانی ایم ایل اے گجرات، امبریش رائے نیشنل کنوینر آر ٹی ای فورم اور عارف علی نائب صدر جماعت اسلامی ہند خطاب کریں گے۔ 11 تا 1 بجے دن چوتھا سیشن ہوگا جس سے خان یاسر فیکلٹی آئی آئی آئی ایس، ڈاکٹر حسن رضا ڈائرکٹر آئی اے ایس، ڈاکٹر عنایت اللہ سبحانی، محترمہ عطیہ صدیقہ، ڈاکٹر محمد رفعت پروفیسر جامعہ ملیہ اور سید سعد اللہ حسینی نائب صدر جماعت اسلامی مخاطب کریں گے۔ بعد نماز ظہر برادر ابوالاعلی سید سی اے سی ممبر ایس آئی او کا خطاب ہوگا۔ سہ پہر 3 تا 5 بجے پانچواں سیشن ہوگا جس سے سید اظہر الدین قومی سکریٹری ایس آئی او، عرفہ خانم شیروانی سینئر جرنلسٹ، مجتبی فاروق ایڈیٹر ایشیاء ایکسپریس، اجیت ساہی سینئر جرنلسٹ، عبدالسلام پوتیگے ایڈیٹر وارتا بھارتی اور جناب نصرت علی نائب صدر جماعت اسلامی مخاطب کریں گے۔ شام 7 تا 9:30 بجے شب چھٹا سیشن ہوگا جس سے مولانا کلب صادق، مولانا محمود مدنی، مولانا طاہر مدنی، کے رحمن خان ایم پی، ای ٹی محمد بشیر ایم پی، جناب ظفر الاسلام خاں صدر نشین دہلی اقلیتی کمیشن، مولانا ارشد مدنی، مولانا اصغر علی امام مہدی، امان اللہ خان ایم ایل اے دہلی، قاسم رسول الیاس اور مولانا جلال الدین عمری مخاطب کریں گے۔ 25 فبروری صبح 9 بجے ساتواں سیشن ہوگا جس اس کے تحت تین علیحدہ ضمنی سیشن ہوں گے۔ تینوں سیشن میں مختلف شعبہ جات کے ماہرین کو خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔ دوپہر 12:15 تا 1:15 بجے دن اختتامی سیشن ہوگا۔ اس موقع پر مولانا محمد فاروق خان کو اسلامی شریعت ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ایس آئی او کے قومی صدر نحاس مالا کے اختتامی کلمات ہوں گے جبکہ مولانا سید جلال الدین عمری امیر جماعت اسلامی ہند اختتامی خطبہ دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT