Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / اسٹوڈیو پریکٹیس میں سرٹیفیکٹ کورسیس

اسٹوڈیو پریکٹیس میں سرٹیفیکٹ کورسیس

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ڈپارٹمنٹ آف پینٹنگ ، کالج آف فائن آرٹس ، جواہر لال نہرو آرکیٹکچر اینڈ فائن آرٹس یونیورسٹی کی جانب سے اسٹوڈیو پریکٹس میں دو سرٹیفیکٹ کورسیس میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ کورسیس ہیں سرٹیفیکٹ کورس ان اسٹوڈیو پریکٹیس (Egg Tempera) اور سرٹیفیکٹ کورس ان اسٹوڈیو پریکٹس ( آئیل آن کینوس ) ، ان کورسیس کا آغاز 14 مئی سے ہوگا ۔ اور اس کی مدت تین ماہ ہوگی ۔ 10+2 کوالیفیکیشن کے امیدوار اس کے لیے اہل ہیں۔ اس کے اوقات ہوں گے ہفتہ کو 10-30 تا 3-30 بجے دن ( تھیوری اور پراکٹیکل ) اتوار کو 10-30 تا 3-30 بجے دن ( پراکٹیکل ) اس کے لیے درخواست فارم کالج آف فائن آرٹس کے دفتر پر دستیاب ہیں ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 مئی ہے ۔ درخواست بروقت مندرجہ ذیل پتہ پر پہنچ جانی چاہئے ۔ کوآرڈینٹر : پریتی سمیوکتا ، اسسٹنٹ پروفیسر ، صدر شعبہ پینٹنگ ، کالج آف فائن آرٹس جے این اے ایف اے یونیورسٹی مہاویر مارگ ، مانصاحب ٹینک حیدرآباد 28 تلنگانہ ۔۔

TOPPOPULARRECENT