Thursday , November 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسٹوکس،روٹ اور گیل کی نیلامی توجہ کا مرکز

اسٹوکس،روٹ اور گیل کی نیلامی توجہ کا مرکز

 

بنگلور۔21جنوری (سیاست ڈاٹ کام)انگلینڈ کی کپتان جیو روٹ سمیت آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور جنوبی افریقہ کی کپتان فاف ڈو پلیسسی اس سال کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی کے لئے اعلی درجے کی کھلاڑیوں کی فہرست میں نمایاں ہیں۔آئی پی ایل کی 8 ٹیموں کی جانب سے 2.16 ملین ڈالر کی ریکارڈ نیلامی کی توقع کی جارہی ہے ۔ گزشتہ سال انگلینڈ کے آل راؤنڈ بین اسٹوکس لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی بنے تھے اور اب قانونی کارروائی کے خدشہ کے باوجود آل راؤنڈر بڑی مانگ کے کھلاڑیوں میں شامل ہے ۔اس سال کی نیلامی بنگلور میں اگلے ہفتہ اور اتوار کو منعقد ہوگی۔ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بیٹسمین کرس گیل اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بڑے کھلاڑیوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ اور ویراٹ کوہلی پہلے ہی اپنی ٹیموں کے کپتان ہیں۔بی سی سی آئی نے بنگلور میں 578 کھلاڑیوں کی نیلامی کے لئے منتخب کیا ہے اور انہیں مختلف قیمتوں کے آٹھ زمروں میں تقسیم کیا ہے اور سب سے کم 31000 ڈالرس سے شروع ہے۔ہندوستانی اسٹار کرکٹرس روی چندرن اشون، شکھر دھون اور یوراج سنگھ بھی امیدوار ہیں کہ آٹھ فرنچائزز میں کوئی انہیں آئی پی ایل کے 11 ویں ایڈیشن کے لئے اپنی ٹیموں میں منتخب کریں گے۔یادرہے کہ اس مرتبہ آئی پی ایل کی تمام ٹیموں نے اپنے پاس چند ایک کھلاڑیوں کو برقرار رکھتے ہوئے کئی ایک اہم ناموں کو آزاد کردیا ہے اس لئے اس مرتبہ بنگلور میں کھلاڑیوں کی ہونے والی نیلامی کرکٹ شائقین کیلئے توجہ کا مرکزہے۔

TOPPOPULARRECENT