Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹوکس کو سنبھلنے وقت لگے گا : مورگن

اسٹوکس کو سنبھلنے وقت لگے گا : مورگن

کولکاتا ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کیپٹن اوئن مورگن نے کہا کہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس ویسٹ انڈیز کے خلاف یہاں گزشتہ شب اپنے آئی سی سی ورلڈ T20 کے آخری اوور میں کارلوس براتھویٹ کے ہاتھوں لگاتار چھکوں کی شکل میں پِٹ جانے پر عملاً بکھر چکے ہیں ۔ قطعی اوور میں 19 رنز درکار تھے، کارلوس نے ابتدائی چار گیندوں میں ہی چھکے لگاکر شکست خوردہ اسٹوکس کو اپنے ہاتھوں سے سر پکڑ کر بیٹھ جانے پر مجبور کردیا۔ کپتان اوئن مورگن نے اس ضمن میں پوچھنے پر کہا کہ انھیں سنبھلنے چند دن درکار ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT