Wednesday , December 19 2018

اسٹیفنسن ۔ نائیڈو بات چیت ٹیپ کا افشاء

حیدرآباد ۔ /7 جون (سیاست نیوز) نوٹ برائے ووٹ اسکام میں ملوث تلگودیشم رکن اسمبلی ریونت ریڈی کے بعد اب آندھراپردیش چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آج میڈیا حلقوں میں نامزد رکن اسمبلی مسٹر ایلوس اسٹیفنسن اور چندرا بابو نائیڈو کے درمیان قانون ساز کونسل انتخابات کے ضمن میں فون پر کی گئی بات چیت کے آڈیو ٹیپ کا افشاء کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس آڈیو ٹیپ میں سبیسٹن اور مسٹر نائیڈو کی بات چیت کی تفصیل شامل ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے سبیسٹن کو یہ طمانیت دی کہ آئندہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ہرممکن مدد کا بھی یقین دلایا ۔ ریونت ریڈی کی اے سی بی تحویل کے دوسرے دن انہیں اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) کے دفتر واقع حمایت نگر سے بیورو ہیڈکوارٹرس بنجارہ ہلز منتقل کیا گیا جہاں پر شام 5 بجے تک تفتیش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT