Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / اسٹیفن ہاکنگ کا یادگاری ڈاک لفافہ جاری

اسٹیفن ہاکنگ کا یادگاری ڈاک لفافہ جاری

ممبئی ۔ /20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے محکمہ ڈآک نے آج نظریاتی ماہر طبعیات وہ ماہر فلکیات اسٹیفن ہاکنگ کی یادگار میں ایک خصوصی لفافہ جاری کیا ۔ چیف پوسٹ ماسٹر جنرل مہاراشٹرا و گوا ایچ سی اگروال اور ڈائرکٹر ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر سندیپ ترویدی نے مشترکہ طور پر جی پی او میں ایک منعقدہ تقریب میں یہ خصوصی لفافہ جاری کیا ۔اگروال نے کہا کہ محکمہ ڈاک افسانوں سائنسداں کو تمام 22 سرکلس میں خصوصی لفافے جاری کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کرے گی ۔ ہاکنگ کا انتقال 76 سال کی عمر میں /14 مارچ ان کے آبائی وطن کیمبرج (برطانیہ) میں ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT