Wednesday , November 21 2018
Home / دنیا / اسٹیل پلانٹ میں گیس کے اخراج سے 9 ورکرس ہلاک

اسٹیل پلانٹ میں گیس کے اخراج سے 9 ورکرس ہلاک

بیجنگ۔ یکم ؍ فروری (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنوب مغربی گوئزو صوبہ میں واقع لوہے اور فولاد کے ایک پلانٹ میں زہریلی گیس پھیلنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد دو بتائی گئی ہے۔ وہاں موجود عہدیداروں کے مطابق یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب ورکرس شوگانگ شوئی چینگ نامی آئرن اینڈ اسٹیل کمپنی لمیٹیڈ میں واقع جنریٹر بائلر کی صاف صفائی کررہے تھے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژینہوا نے یہ بات بتائی۔ اب تک گیس کے اخراج کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

چین کا فوجی طیارہ حادثہ کا شکار
12 افراد ہلاک
بیجنگ ۔ یکم ؍ فروری (سیاست ڈاٹ کام) چینی فوجی طیارہ کے حادثہ میں کم از کم 12 ارکان عملہ ہلاک ہوگئے۔ یہ طیارہ جاریہ ہفتہ کے اوائل میں ایک تربیتی مشق کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔ پی ایل اے فضائیہ نے اس حادثہ کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی طیارہ جنوب مغربی صوبہ میں ایک حادثہ کے دوران تباہ ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT