Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسٹین اور ڈوپلیسی زخمی ، جنوبی افریقہ کے مسائل میں اضافہ

اسٹین اور ڈوپلیسی زخمی ، جنوبی افریقہ کے مسائل میں اضافہ

فتح اللہ۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ٹوئنٹی20 ورلڈ کپکے آغاز سے قبل جنوبی افریقہ کے لئے بری خبر یہ ہے کہ اسکے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین زخمی ہوگئے۔ جبکہ کپتان فاف ڈوپلیسی پہلے سے ہی زخمی ہیں۔ پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل ڈیل اسٹین ہلکی چہل قدمی کرتے رہے اور انہوں نے میچ میں شرکت نہیں کی۔ بنگلہ دیش اے کے خلاف وارم اپ میچ میں اسٹ

فتح اللہ۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ٹوئنٹی20 ورلڈ کپکے آغاز سے قبل جنوبی افریقہ کے لئے بری خبر یہ ہے کہ اسکے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین زخمی ہوگئے۔ جبکہ کپتان فاف ڈوپلیسی پہلے سے ہی زخمی ہیں۔ پاکستان کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل ڈیل اسٹین ہلکی چہل قدمی کرتے رہے اور انہوں نے میچ میں شرکت نہیں کی۔ بنگلہ دیش اے کے خلاف وارم اپ میچ میں اسٹین 2.2 اوورس کی بولنگ کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے بعد وہ پہلی مرتبہ ایکشن میں دکھائی دیئے تھے۔ ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف تینوں ٹوئنٹی20 مقابلوں میں شرکت نہیں کی تھی۔ ٹیم منیجر موسیٰ جی نے کہا تھا کہ اسٹین صحتیابی کے آخری مرحلے میں ہیں۔ تاہم ان کا دوبارہ ان فٹ ہونا نئے نئے مسائل میں اضافہ کردیا ہے۔اسٹین اور ڈوپلیسی کی ہفتے کو سری لنکا کیخلاف میچ میں شرکت غیر یقینی ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT