Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسٹین تیسرے ٹسٹ سے بھی دستبردار

اسٹین تیسرے ٹسٹ سے بھی دستبردار

جوہانسبرگ ، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر ڈیل اسٹین فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ سے بھی دستبردار ہو گئے۔ تیسرا ٹسٹ کل یہاں شروع ہو رہا ہے۔ انگلینڈ کو چار میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔ السٹر کک کی مہمان ٹیم نے پہلا ٹسٹ جیتا جبکہ دوسرا ڈرا ہوا۔ اسٹین انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کے دوران کندھے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث وہ دوسرا ٹسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔ تیسرے ٹسٹ میں ان کی شرکت کے امکانات ’ففٹی ففٹی‘ تھے۔ تاہم وہ سو فیصد فٹنس حاصل نہ کر سکے جس کی وجہ سے وہ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقی کوچ ڈومینگورسل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر باقاعدگی سے ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ آخری ٹسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو کر ملک کی نمائندگی کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT