Sunday , August 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسٹین کی تیسرے ٹسٹ میں واپسی متوقع

اسٹین کی تیسرے ٹسٹ میں واپسی متوقع

کیپ ٹاؤن ۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) اسٹار جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کے ذریعہ میں واپسی کا منصوبہ بنا لیا۔419 ٹسٹ وکٹیں لینے والے 34 سالہ فاسٹ بولر کو جنوبی افریقہ کیلئے سب سے زیادہ وکٹس لینے والے بولر بننے کیلئے مزید تین وکٹیں درکار ہیں جہاں سب سے زیادہ 421 وکٹیں لینے کا اعزاز شان پولاک کے نام ہے۔زخمی ہونے کے مسائل نے گزشتہ دو برس سے ان کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا ہے اور دو مرتبہ واپسی کے باوجود زخموں کی وجہ سے انہیں پھر میدان سے دور ہونا پڑے۔اسٹین نے رواں سال جنوری میں ہندوستان کے خلاف ٹسٹ میچ میں 13 ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی کی تھی تاہم اسی میچ کے دوران وہ پیر کی کے زخم میں مبتلاء ہو گئے جس کے باعث انہیں پوری سیریز سے باہر ہونا پڑا تھا۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے دوری میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے تاہم میرے حوصلے پست نہیں ہوئے،آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹسٹ میں ٹیم میں واپسی کرنا مقصد ہے اور اس کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹسٹ 22 تا 26 مارچ کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT