Friday , April 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسٹین کی میدان میں واپسی

اسٹین کی میدان میں واپسی

کمبرلی ۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی ایک سالہ غیر حاضری کے بعد بھرپور کرکٹ میں واپسی کا روشن امکان ہے۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرکو رام سلام ایونٹ کے دوسرے میچ کیلئے نائٹس کیخلاف ٹائٹنز کے معلنہ 13 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اتوار کو انہوں نے لائنز کیخلاف ٹائٹنز کی کامیابی کے دوران ساتھی کھلاڑیوں کو پانی پلانے کا فرض ادا کیا۔ کندھے کی شدید تکلیف سے نجات کے بعد ڈیل اسٹین ایک مرتبہ پھر ایکشن میں واپسی کیلئے تیار ہیں جو صد فیصد فٹنس کے ساتھ واپسی کے خواہاں تھے۔یادرہے کہ ڈیل اسٹین گذشتہ برس سے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی سے محروم ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ ہندوستان کے خلاف جنوری میں ہونے والی سیریز میں وہ ٹیم کی نمائندگی کریں گے کیونکہ ان کے غیاب میں ربادا ٹیم میں اہم ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT