Wednesday , August 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسٹین کی 80 رنز کے ساتھ مایوس کن واپسی

اسٹین کی 80 رنز کے ساتھ مایوس کن واپسی

لندن۔8 جون(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کی زخموں کے مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد کرکٹ میدانوں میں مایوس کن واپسی ہوئی ہے اور رائل لندن ونڈے کپ میں 10 اوورز میں انہیں 80 رنز دینے پڑے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ڈیل اسٹین ایک عرصے سے زخموں کے مسائل سے دوچار ہیں اور اسی وجہ سے جنوبی افریقہ کی کافی عرصے سے نمائندگی نہیں کر سکے۔حال ہی میں ڈیل اسٹین کی انگلینڈ میں جاری رائل لندن ون ڈے کپ کے ذریعے کرکٹ میں واپسی ہوئی جہاں وہ ہیمشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔رواں سال جنوری میں دوبارہ زخمی ہونے کے بعد کرکٹ میدانوں میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولر جاندار واپسی کرنے میں ناکام رہے اور انہوں نے میچ میں 10 اوورز میں 80 رنز دیے اور صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

TOPPOPULARRECENT