Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسٹیورٹ براڈ کی 4ستمبر کو گھٹنے کی سرجری

اسٹیورٹ براڈ کی 4ستمبر کو گھٹنے کی سرجری

لندن۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اسٹیورٹ براڈ کی آئندہ ماہ سیدھے گھٹنے کی سرجری کی جائے گی ۔28سالہ فاسٹ بولر براڈ نے تکلیف کے ساتھ ہی ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں شرکت کرنے کے علاوہ ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ہے اور اب ان کی چار ستمبر کو سرجری کی جائے گی ۔ انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ ( ای سی بی ) کی میڈیکل ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ انگلش فاسٹ بولر اسٹیورڈ براڈ کے سیدھے گھٹنے کی 4ستمبر کو سرجری کی جائے گی اور آپریشن کے بعد ان کی ٹیم میںواپسی کیلئے پروگرام کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔ دریں اثناء اسکائی اسپورٹس کی رپورٹ کے بموجب براڈ کی صحت یابی کے متعلق کوئی وقت متعین کرنا مشکل ہے تاہم اُمید کی جارہی ہے کہ ان کی واپسی کیلئے 14ہفتے طویل پروگرام رہے گا ۔براڈ جو کہ ہندوستان کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں منعقدہ چوتھے ٹسٹ کے دوران اپنی ناک زخمی کروا بیٹھے تھے نے ٹیوٹر پر تصدیق کی ہے کہ گھٹنے کی سرجری کی خبر صحیح ہے۔ براڈ کے بموجب انہوں نے ڈاکٹر سے ملاقات کی ہیں اور اب تکلیف زدہ گھٹنے کی 4ستمبر کوسرجری ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT