Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / اسٹیون اسمتھ ‘ ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کے متوقع کپتان ؟

اسٹیون اسمتھ ‘ ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کے متوقع کپتان ؟

سڈنی 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کہا جارہا ہے کہ آسٹریلیا کے آل راونڈر اسٹیون اسمتھ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں اپنی ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔ چونکہ باقاعدہ کپتان مائیکل کلارک ان فٹ ہیں اور ان سے آئندہ بھی فٹنس مسائل کا اندیشہ ہے ایسے میں اسٹیون اسمتھ کو ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں قیادت کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے ۔ آسٹریلیا اور

سڈنی 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کہا جارہا ہے کہ آسٹریلیا کے آل راونڈر اسٹیون اسمتھ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں اپنی ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔ چونکہ باقاعدہ کپتان مائیکل کلارک ان فٹ ہیں اور ان سے آئندہ بھی فٹنس مسائل کا اندیشہ ہے ایسے میں اسٹیون اسمتھ کو ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں قیادت کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے ۔ آسٹریلیا اور ہندوستان کے مابین پہلا ٹسٹ برسبین میں 4 ڈسمبر سے شروع ہو رہا ہے اور اس وقت تک کلارک کے فٹ ہونے کی امید کی جا رہی ہے تاہم یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے کلارک کو اس ساری سیریز کیلئے آرام بھی دیا جاسکتا ہے ۔ آسٹریلیا کے کوچ ڈارن لیہمن نے توثیق کی کہ کلارک فبروری میں ہونے والے ورلڈ کپ پر زیادہ توجہ دینگے ۔ نائب کپتان براڈ ہاڈن امکان ہے کہ پہلے ٹسٹ کیلئے فٹ ہوجائیں گے اور اس وقت وہ ہندوستان کے خلاف قیادت کرسکتے ہیں تاہم انہیں بھی اپنے کندھے کے زخم سے مشکلات ہیں اور یہ یقینی نہیں ہے کہ سیریز کے آغاز تک وہ فٹ ہوجائیں گے ۔ اگر کلارک اور ہاڈن دونوں بھی زخموں سے صحتیاب نہیں ہوسکے تو پھر 25 سالہ اسٹیون اسمتھ کو قیادت کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو کم ہیوگس کے بعد سے وہ آسٹریلیا کے سب سے کم عمر کپتان ہوسکتے ہیں۔ سابق کپتان مارک ٹیلر نے اس ذمہ داری کیلئے اسمتھ کی حمایت کی ہے جبکہ ان کے ساتھیوں گریگ چیپل اور مائیک ہسی کا کہنا ہے کہ اسٹیون اسمتھ یا پھر شین واٹسن کو بھی یہ ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے کیونکہ واٹسن تجربہ کار بھی ہیں۔ اسٹیون اسمتھ ان دنوں فارم میں ہیں اور ٹسٹ کرکٹ میں ان کا اوسط 40.39 ہے اور وہ چار سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ وہی کلارک کے جانشین ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT