Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / اسٹیو بینن کو گرینڈ جیوری کے سامنے گواہی دینے کا حکم

اسٹیو بینن کو گرینڈ جیوری کے سامنے گواہی دینے کا حکم

نیویارک،17جنوری(سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کے صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت کے معاملہ پر ٹرمپ کے قریبی معاون اسٹیو بینن کو گرینڈ جیوری کے سامنے گواہی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے تعینات اسپیشل کونسل روبرٹ میولر نے گزشتہ ہفتہ ٹرمپ کے سابق چیف اسٹریٹجسٹ اسٹیو بینن کو طلب کیا تھا۔ اسٹیو بینن گزشتہ روز کانگریس کی انٹلیجنس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے لیکن انہوں نے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کردیا اور وقفے کے دوران اجلاس چھوڑ کر چلے گئے ۔ ڈیموکریٹس ارکان نے الزام لگایا کہ وائٹ ہاؤس کی ہدایت پر بینن نے کمیٹی سے عدم تعاون کا فیصلہ کیا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اسٹیو بینن نے تشکیل دی تھی، جاریہ سال اگست میں انہیں معطل کر دیا گیا تھا۔

جنسی استحصال کے شکار بچوں سے پوپ کی ملاقات
سنٹیاگو، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسس نے چلی میں مذہبی رہنما ؤں کے ذریعہ جنسی استحصال کے شکار بچوں سے ملاقات کی۔ وٹیکن کے ترجمان گریگ برک نے کل یہاں بتایا کہ یہ ملاقات چلی کی راجدھانی سنٹیاگو میں واقع وٹیکن سفارتخانہ میں ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT