Monday , November 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں اسپیشلسٹ آفیسرس کے تقررات

اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں اسپیشلسٹ آفیسرس کے تقررات

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں اسپیشلسٹ آفیسرس کی 121 جائیدادوں پر بھرتی کے لیے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ جن میں منیجر 76 ، چیف منیجر 45 ، جائیدادیں ہیں ۔ امیدوار کی قابلیت سی اے / ایم بی اے / پی جی ڈی ایم / سی ڈبلیو اے / اے سی ایس / بی ای / بی ٹیک مع ایم بی اے / پی جی ڈی ایم / پی جی ڈی بی اے کامیاب امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ علاوہ ازیں منیجر کے لیے 5 سالہ اور چیف منیجر کے لیے 8 سالہ تجربہ بھی لازمی ہے ۔ درخواست آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 04-02-2018 مقرر ہے ۔ انتخاب پرسنل انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواست فیس 600 روپئے ہوگی ۔ تحفظات کے زمرے میں آنے والوں کی درخواست فیس 100 روپئے ہوگی ۔ آن لائن داخل کردہ درخواست کی پرنٹ کاپی پہونچنے کی آخری تاریخ 19-02-2018 ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ sbi.co.in/careers ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT