Monday , October 15 2018
Home / شہر کی خبریں / اسٹیٹ لائبریری میں نادر و نایاب کتابوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈیجیٹائزیشن

اسٹیٹ لائبریری میں نادر و نایاب کتابوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ڈیجیٹائزیشن

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : اسٹیٹ سنٹرل لائبریری ، افضل گنج حیدرآباد میں گولڈن جوبلی نیشنل بک سلیبریشن کے سلسلہ میں 14 نومبر کو نادر و نایاب کتابوں کی نمائش کا آغاز ہوا جو چہارشنبہ کو اختتام پذیر ہوگی ۔ اس نمائش میں نادر و نایاب کتابوں کی بڑی تعداد ہے جو کتابوں کے شوقین افراد کے لیے دلچسپی کا باعث ہوسکتے ہیں ۔ اس نمائش میں 1869 میں شائع ہوئی پہلی اردو ترجمہ قرآن مجید ہے ۔ اس لائبریری میں 1947 سے موجود نادر مخطوطات کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے اور انہیں مستقبل میں ریفرنسیس کے طور پر رکھا گیا ہے ۔ اسکینڈ اور ڈیجیٹل نادر کتابوں کی جملہ تعداد 30,689 ہے ۔ آئندہ نسل کے فائدہ کے لیے کتابوں کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کے اقدام کے حصہ کے طور پر ڈیجیٹل لائبریریز قائم کیے جارہے ہیں ۔ ڈپارٹمنٹ آف پبلک لائبریریز 2002 سے یونیورسل ڈیجیٹل لائیبریری پراجکٹ سے جڑا ہوا ہے ۔ Carnegie Mellon یونیورسٹی ، پٹسبری ، امریکہ کے پروفیسر راج ریڈی یونیورسل ڈیجیٹل لائبریری پراجکٹ کے چیف آرکیٹکٹ ہیں ۔ یونیورسل ڈیجیٹل لائبریری پراجکٹ کے تحت مختلف زبانوں میں جملہ 30,689 نادر کتابوں کو اسکین اور ڈیجیٹائز کیا گیا ہے اور تقریبا 6000 نادر کتابوں کو اسکینڈ کیا جانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک سے اس لائبریری کو ریسرچ اسکالرس اور ڈیلیگیٹس کو ڈیجیٹل لائیبریری سیکشن ان کے لیے مفید اور کار آمد ڈیٹا فراہم کررہا ہے ۔ نادر و نایاب کتابوں کے اسکینڈ ڈیٹا کو 5020 سی ڈیز / ڈی وی ڈیز میں محفوظ کیا گیا ہے ۔ اب تک 310 ایجوکیشنل سی ڈیز / ڈی وی ڈیز لائبریری کے یوزرس کی جانب سے خریدے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ رام موہن رائے لائبریری فاونڈیشن نے فنڈس فراہم کئے ہیں ۔ پانچ قسم کی اسکیننگ مشینری کو ممبئی سے خریدا گیا ہے ہر مشین کی قیمت 15 لاکھ روپئے ہے ۔ تاہم فی الوقت صرف ایک مشین ہی کام کررہا ہے اور دوسرے چار میں معمولی نوعیت کے پرابلمس ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT