Wednesday , December 12 2018

اسپائس بورڈ میں تلنگانہ کیلئے خصوصی سیل : مرکز

حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر سریش پربھو نے ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر کی اپیل پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسپائس بورڈ آفس میں تلنگانہ کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مکتوب کے ذریعہ کے ٹی آر کو واقف کردیا ۔ اس کے علاوہ ہلدی کیلئے ایک خصوصی اسپائس پارک کے قیام کرنے میں تعاون کرنے کا تیقن دیا ۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ریاستی وزیر کے ٹی آر نے مرکزی وزیر سریش پربھو کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے تلنگانہ کیلئے خصوصی ہلدی بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ سریش پربھو نے کے ٹی ار کو جوابی مکتوب روانہ کرتے ہوئے اسپئس بورڈ کے آفس میں تلنگانہ کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کا تیقن دیا ۔ مرکزی وزیر نے اپنے مکتوب میں یہ بھی بتایا کہ ہلدی کی کاشت اور مارکیٹنگ ریسرچ کے ذریعہ کاشت کے فروغ کی ذمہ داری مرکزی و ریاستی زرعی محکمہ جات پر عائد ہوتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT