Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / اسپائس جٹ طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

اسپائس جٹ طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

حیدرآباد۔25اپریل ( سیاست نیوز) اسپائس جٹ کے ایک طیارہ نے تکنیکی خرابی کے سبب آج شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ تاہم اس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے ۔ یہ طیارہ آج صبح راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپور سے نئی دہلی روانہ ہورہا تھا ۔ایئرپورٹ اتھاریٹی کے ذرائع نے کہا کہ پرواز کے چند منٹ بعد پائیلٹ نے طیارہ میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کا پتہ چلاتے ہوئے رن وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔ تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ۔ اس ایئرپورٹ سے گذشتہ روز تروپتی پرواز کرنے والے اسپائس جٹ کے ایک طیارہ کو بھی ایسے مسئلہ کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT