Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / اسپائس جیٹ کے مسافر کابل ایرپورٹ پر حملہ میں بال بال بچ گئے

اسپائس جیٹ کے مسافر کابل ایرپورٹ پر حملہ میں بال بال بچ گئے

نئی دہلی ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کابل سے دہلی آنے والے اسپائس جیٹ طیارہ کے 180 مسافرین اور ارکان عملہ آج اس وقت بال بال بچ گئے جبکہ طالبا ن نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کابل پر راکٹ حملے کئے۔ راکٹ حملہ کے وقت اسپائس جیٹ کا طیارہ SC-22 کابل تا دہلی پرواز کرنے کی تیاری کررہا تھا، اسپائس جیٹ کے ترجمان نے کہا کہ ارکان عملہ اور مسافرین کو محفوظ طور پر طیارہ سے اتار کر ٹرمنل بلڈنگ منتقل کردیا گیا۔ طیارہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ طالبان نے کہاکہ وزیردفاع امریکہ ان کا نشانہ تھے۔

TOPPOPULARRECENT