اسپرنگ فیلڈز اسکولس کی سالانہ اسپورٹس میٹ

حیدرآباد ۔یکم فبروری ( پریس نوٹ ) اسپرنگ فیلڈز گروپ آف اسکولس مانصاحب ٹینک ‘ ٹولی چوکی ‘ کوٹلہ عالیجاہ ‘ ملک پیٹ اور آغا پورہ کی جانب سے سالانہ اسپورٹس میٹ و کلچرل پروگرام کا کوٹلہ وجئے بھاسکر ریڈی انڈور اسٹیڈیم میں انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ پدم شری درونا چاریہ ایوارڈ یافتہ ہندوستانی بیڈ مینٹن کوچ و گولڈ میڈلسٹ جناب سید محمد عارف

حیدرآباد ۔یکم فبروری ( پریس نوٹ ) اسپرنگ فیلڈز گروپ آف اسکولس مانصاحب ٹینک ‘ ٹولی چوکی ‘ کوٹلہ عالیجاہ ‘ ملک پیٹ اور آغا پورہ کی جانب سے سالانہ اسپورٹس میٹ و کلچرل پروگرام کا کوٹلہ وجئے بھاسکر ریڈی انڈور اسٹیڈیم میں انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ پدم شری درونا چاریہ ایوارڈ یافتہ ہندوستانی بیڈ مینٹن کوچ و گولڈ میڈلسٹ جناب سید محمد عارف نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس کے علاوہ میر محتشم علی خاں ( انٹرنیشنل باڈی بلڈر ) مس سیدہ فلک ( انٹرنیشنل کراٹے پلئیر ) ‘ مس نکہت زرین ( انٹرنیشنل باکسر ) اور مس نغمہ برانز میڈلسٹ ( نیشنل ۔ انڈر 17 ) نے بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کی ۔ مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ طلبا نے رنگا رنگ مارچ پاسٹ بھی پیش کیا ۔ تقریبا 1200 طلبا اور چار ہزار شائقین نے شرکت کی ۔ ڈرل ‘ بالون ڈرل کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ کراٹے ‘ ووشو اور جمناسٹک کے مظاہرے کئے گئے ۔ مہمان خصوصی پدم شری سید محمد عارف نے پرنسپلس ‘ اسٹاف اور طلبا کی ستائش کی ۔ مہمان اعزازی میر محتشم علی خاں نے متوازن غذا اور والدین کے احترام پر زور دیا ۔ مس فلک نے سخت محنت اور جستجو کا مشورہ دیا ۔ مس نکہت نے طلبا کو کھیلوں کے ساتھ تعلیم پر توجہ دینے کی تلقین کی ۔ مس سرور بابو خاں بانی اسکول نے ایس ایس سی ٹاپرس 2013 – 14 عبدالسمیع اور محمد شکور خاں ( مانصاحب ٹینک ) تہنیت ارم اور صدف فاطمہ ( ٹولی چوکی ) کو بہتر تعلیمی مظاہرہ پر تہنیت پیش کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT