Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے نام کی تبدیلی متوقع

اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے نام کی تبدیلی متوقع

کھیل کے کلیدی ادارہ میں اتھاریٹی کیلئے کوئی جگہ نہیں : راٹھور
نئی دہلی ۔ /23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اسپورٹس راجیہ وردھن راٹھور نے آج یہ اشارہ دیا کہ اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کا نام بدلتے ہوئے اس سے ’اتھاریٹی‘ کا لفظ حذف کردیا جائے گا ۔ کیونکہ جدید عصری تناظر میں ’اتھاریٹی‘ (اختیار و بالادستی) کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ راٹھور کے سلسلہ وار ٹوئٹس میں سب سے پہلا ٹوئیٹ سے اساس ۔۔۔۔ اسپورٹس ادارہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا‘ میں اتھاریٹی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے ’اسپورٹس انڈیا‘ کی نئی صورت گیری کی جائے گی ۔ وزیر اسپورٹس نے ملک کے سابق سرکردہ اسپورٹسمین کی مدد کا یقین دلایا جو فی الحال اپنی گزر بسر کے اسباب جٹانے کیلئے سخت جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں اس بات پر گہری تشویش ہے کہ ماضی کے مایہ ناز اسپورٹسمین اور اتھلیٹس اب اپنی زندگی کی گزر بسر کے لئے جدوجہد میں مصروف ہیں ۔ اتھلیٹس کی مدد کیجئے ۔ اسپورٹس انڈیا کی مدد کیجئے ۔ آپ کیا سونچتے ہیں ہمیں لکھیں ‘ ۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ ان کی وزارت اسپورٹسمین کیلئے مراعات و احترام کے مقصد سے پہلو تہی نہیں کرے گی ۔ راٹھور نے جو جواہر لعل نہرو اسٹیوڈیم میں بی ایس ایف کے ہاف مراتھن میں شرکت کی کہا کہ ’’ہمارا عمل سمان اور سویدھا ہے جہاں اسپورٹسمین ، کوچس اور مداحوں کو اولین ترجیح حاصل ہے ۔ اسپورٹس اداروں کے اقدامات سے اس کی جھلک ملنا چاہئیے ‘‘ ۔ راٹھور نے 2004 ء کے ایتھینس اولمپکس کے منس ڈبل ٹرائیپ مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کیا تھا ۔ راٹھور گزشتہ ماہ وجئے گوئل کے بجائے وزیر اسپورٹس بنائے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT