Wednesday , January 16 2019

اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے ڈپٹی ڈائرکٹر کے مکان پر اے سی بی کا چھاپہ

حیدرآباد6جون(یواین آئی)اینٹی کرپشن بیورو کے آفیسرس کی ٹیم نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ اسپورٹس کوٹہ کے تحت ایم بی بی ایس کی نشستیں الاٹ کرنے کے معاملہ میں بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے ڈپٹی ڈائرکٹر وینکٹ رمنا کے رامنتاپور میں واقع مکان پر دھاوا کیا ۔ اس کارروائی میں شہرکے مختلف مقامات پر بدھ کی صبح سے شروع ہوئی۔بتایاجاتا ہے کہ اس کارروائی کے دوران اہم دستاویزات ضبط کئے گئے ۔17 مئی کو وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ نے فرضی دستاویزات کے ذریعہ بعض افراد کے ماضی میں بعض میڈیکل نشستیں حاصل کرنے کے الزامات کی اے سی بی جانچ کے احکام دیئے تھے ۔اسی دوران اے سی بی کے ڈی ایس پی ستیہ نارائنا نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر ہی اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT