Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ کے فٹبال سلیکشن برائے انڈر 16 بوائز

اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ کے فٹبال سلیکشن برائے انڈر 16 بوائز

حیدرآباد 7 جولائی (ای میل) اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ بوائز انڈر 16 کیلئے فٹبال سلیکشن منعقد کررہی ہے تاکہ اسپورٹس اتھاریٹی آف تلنگانہ اکیڈیمی کیلئے کھلاڑی منتخب کئے جائیں۔ 9 جولائی کو مقررہ سلیکشن کیلئے 31 اگسٹ 2000 ء کو یا بعد میں پیدا ہونے والے کھلاڑی اہل ہیں۔ خواہشمند کھلاڑیوں کو اپنی عمر کا صداقت نامہ جیسے ایس ایس سی مارکس میمو یا میونسپل ؍ کنٹونمنٹ کے اسناد پیدائش ساتھ لانا ہوگا۔ انھیں گچی باؤلی اسٹیڈیم میں صبح 7 بجے اڈمنسٹریٹر اے این کے گوکل سے رجوع ہونا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT